آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج قومی سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دیں۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی گیریژن کا دورہ کیا اور اس موقع پر افسران سے خطاب بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب اور ادارے کی مضبوطی میں افسران کے کردار کی تعریف کی ،انہوں نے پاکستان کو درپیش چیلنجز سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔