خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) سیتا روڈ میں سول اسپتال دادو کے میٹرنٹی ہوم میں ڈلیوری کے دوران ہلاک ہونے والی نوجوان خاتون کے ورثاء نے لیڈی ڈاکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد دھرنا دیا ۔اس موقع پر مظاہرین نے الزام لگایا کہ سول اسپتال میں ایوننگ شفٹ کی انچارج لیڈی ڈاکٹر نے خاتون کا کیس خود ہینڈل کرنے کی بجائے ٹرینی لیڈی ڈاکٹر کو دیدیا۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور صوبائی وزیر صحت سے ضلعی سول اسپتال میں مبینہ غفلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔