اسلام آباد (خصوصی نمائندہ، نیوز رپورٹر) آئیسکو نے بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائی میں بقایا جات کی عدم ادائیگی پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مری کی بجلی کاٹ دی ۔ ٹی ایم اے مری کے ذمہ 2کروڑ 60 لاکھ کے واجبات ہیں ۔ دریں اثناءبجلی کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر آئیسکو نے سی ڈی اے کی بجلی کاٹ دی ۔نیوز رپورٹر کے مطابق آئیسکو نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر اور کئی ٹیوب ویلز کی بجلی کاٹی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیوب ویلز اور واٹر سپلائی کی تنصیبات اب میونسپل کار پوریشن کے دائرہ اختیار میں ہیں لیکن آئیسکو نے بجلی سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر کی کاٹ دی