• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کی چوہدری شجاعت سے ملاقات،ملکی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد( طاہر خلیل) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، ملاقات چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ہوئی ملاقات میں دونوںرہنمائوں نے مجموعی قومی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے صحت یابی پر چوہدری شجاعت حسین کو مبارک باد دی، چوہدری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاست میں شائستگی، رواداری اور تحمل و برداشت کے جذبوں کو فروغ دیا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ کے نائب صدر اجمل وزیر بھی موجود تھے۔ 
تازہ ترین