گجرات (نمائندہ جنگ) مقدمہ بازی پر شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا گیا، سول لائن گجرات کے علاقہ ٹبی مرلاں میں مقدمہ بازی کی بنا پر ندیم احمد کی وہند نے فائرنگ کر کے شادی شدہ خاتون مصباح النساء کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقتولہ کے خاوند افضال احمد کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔