ٹینس کی سابق عالمی نمبر ایک اینا ایوانووچ نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کی بنیادی وجہ صحت میں ناکامیوں اور انجری سے مکمل فٹ نہ ہونہ بتایا ہے۔
اینا ایوانووچ کی عمر اس وقت 29سال ہے اورانہوں نے یہ اعلان ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے ایک بہت مشکل فیصلہ تھا، ابھی تو میں نے اپنی کامیابیوں پر اتنا جشن بھی نہیں منایا تھا۔
اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے 15 ٹائٹل اپنے نام کیے، وہ سربیا کہ شہر بیل گریڈ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ کھیل میں جیتنے کے لیے اور آگے پڑھنے کے لیے مکمل فٹ اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوشش بہت کی کہ کھیل میں واپس آجائوں مگر اب بہت مشکل ہوگیا ہے۔
واضح رہے انہوں نے 2008 فرینچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس دوران وہ 12 ہفتے WTA کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر رہیں تھیں۔ 2016 میں ومبلیڈن سے یو ایس اوپن تک ایک میچ بھی نہ جیت سکیں۔
اس دوران بھی وہ کلائی اور پائوں کی انجریز کی وجہ سے سیزن کے درمیان میں دستبردار ہوگئیں تھیں۔ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے وقت اینا ایوانووچ عالمی رینکنگ میں65 ویں نمبر پر تھیں۔