پشا ور ( آن لائن، جنگ نیوز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دو ٹوک الفاظ میںواضح کیا ہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے میں اپنے صوبے کے حقوق کے حصول سے بالکل پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اگر اس منصوبے میں ہمارا حق ہمیں نہیں ملا تو پھر راہداری منصوبہ کسی اور صوبے کا بھی نہیں ہو گا،پاک چین راہداری میں خیبرپختونخوا کو ساڑھے 13؍ فیصد حصہ ملنا چاہیے، حکمراں پنجاب کی ترقی کو پورے ملک کی ترقی سمجھتے ہیں، صوبے کے حقوق کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں کو اتفاق و اتحاد کا مظاہر کرنا ہو گا، بجلی ہویا گیس،ترقی کا سارا سفر پنڈی سے گوادر تک ہے، خیبرپختونخواہ میں بھی میں بھی بجلی، گیس اور پانی کے مسائل ہیں مگربڑا بھائی پوچھتا تک نہیں، ہمیں اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنا پڑتا ہے،وفاق روزانہ خیبرپختوانخوا کی چھ سو میگا واٹ بجلی چوری کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو پشاور میں پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے منعقد ہ کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ کنونشن میں اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر ، سینئر وزیر و قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات شیرپائو، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک، جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی سید گل،دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔