• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم اور ساہیوال میں چھاپے،دودھ کی2 فیکٹریاں سیل

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر جہلم اور ساہیوال میں ملک پروڈکٹ بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپے مارے،2 فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا۔جبکہ9پراڈکٹ کے نمونے تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق چک اکا کے قریب فیکٹری میں دودھ کی تیاری کے لئے کیمیکل کے استعمال کے شواہد، ناقص صفائی اور ضروری آلات کی عدم موجودگی کے باعث یونٹ کو سیل کر دیا گیا اور 30ہزار لیٹر دودھ اور 180کلوگرام پنیر تلف کر دیا گیا۔ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ساہیوال کی فیکٹری میں چھاپہ مارا۔دہی پر غلط ایکسپائری تاریخ درج کرنے،خام میٹریل پر جعلی تاریخیں وغیرہ لگانے پر اسے سیل کر دیا اور دودھ کی پروڈکشن روک دی۔کبیروالا میں بھی ایک فیکٹری کی چیکنگ کے دوران 9پراڈکٹ کے نمونے لے کر تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔قبل ازیں لاہور،گوجرانولہ،فیصل آباد اور ملتان میں ناقص انتظامات پر 23ہوٹلوں اور بیکریوں وغیرہ کو جرمانے جبکہ49کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔   
تازہ ترین