• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا عوام کے نام کھلا خط

Raza Rabbani Writes Open Letter To Public
چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے عوام کے نام کھلے خط میں کہا ہے کہ احتساب کا موجودہ نظام کرپشن ختم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے، موجودہ احتسابی نظام پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے خط میں کہا ہے کہ روایات سے ہٹ کر تحریر کے ذریعےخیالات سے آگاہ کررہا ہوں، منصب کا تقاضا ہے کہ غیر جانبدار رہوں اس لیے کسی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے اپنے خیالات کا اظہار نہیں کررہا۔

رضا ربانی نے لکھا ہے کہ جمہوری نظام کی بقا اورمعاشرتی ہم آہنگی کو خطرات لاحق ہیں، چھوٹی موٹی تبدیلیوں سے احتساب کے نظام کی بحالی ناممکن ہے، پلی بارگین کے معاملے کو کمیٹی کے سپرد کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ملک میں احتساب کے نظام کے پانچ درجے ہیں، حکمران، اشرافیہ، سویلین اشرافیہ، امرا اور طاقت وروں کے لیے الگ قانون ہے جبکہ عوام کے لیے الگ قانون ہے، موجودہ احتسابی نظام پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین