• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں بیٹی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ڈگری (نامہ نگار) ناصر آباد کے نزدیک گائوں شفیع آرائیں میں نوجوان لڑکی مریمان کولھی اور اس کی والدہ ماریا کولھی کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی زیادتی پر جھڈو پولیس نے این سی داخل کر کے واقعہ میں ملوث ملزم پارو کولھی کو ٹالھی شہر میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے۔ زیادتی کا شکار خاتون ماریا کولھی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کے شوہر کی وفات کے بعد اس کے شوہر کا کزن پارو کولھی اسے اور بچی 21 سالہ مریمان کولھی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔اس ظلم و زیادتی سے تنگ آکر انھوں نے اپنے رشتہ داروں کو آگاہ کیا اور جھڈو تھانے پہنچے۔ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم کے ظلم سے نجات دلائی جائے۔جھڈو پولیس کے ایس ایچ او نند لال نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے تحقیقات کر رہے ہیں متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔
تازہ ترین