اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے متحرک و فعال لیڈر شمس الاسلام خان لودھی کو اُنکی پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات کی بناء پر پی ٹی آئی راولپنڈی سٹی کا وائس پریزیڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اُنکے تقرر نامے سے قبل صدر چوہدری محمد اصغر ایڈووکیٹ نے پارٹی قیادت کو اس تقرری کیلئے اعتماد میں لیا۔ کارکنوں نے اپنے مخلص‘ محنتی‘ دیانتدار پارٹی ورکر کو وائس پریزیڈنٹ مقرر کئے جانے کا خیرمقدم کیاہے۔