گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ جمشید بھٹی اور سول جج اظہر قیوم نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے معمولی مقدمات میں ملوث 45اسیران کو ذاتی مچلکوں پر فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ قبل ازیں فاضل ججز نے جیل کی مختلف بارکوں کا دورہ کیا ان کے ہمراہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ چوہدری اصغر علی اور ڈپٹی محمد ایوب بھی تھے۔