گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)وارڈن نے ساتھیوں کے ہمراہ چالان جمع نہ کروانے پررکشہ ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالاشیخوپورہ موڑ کا محنت کش عمران رکشہ کوشیراں والہ باغ کے قریب ڈیوٹی پر مامورٹریفک وارڈنز نے روک لیا اورایک ہزارروپے کا چالان کر دیا رکشہ ڈرائیورکیجانب سے چالان کی رقم کم کروانے کیلئے منت پر ٹریفک وارڈن طیش میں آگیااور رکشہ ڈرائیور کو قریبی وارڈن چوکی لےگیاجہاں پرموجود دیگر ٹریفک وارڈنز نے مبینہ طور پر رکشہ ڈرائیور کو چا لا ن کی پوری رقم جمع کروانے سے انکا ر پر تشدد کا نشا نہ بنا یا جس سے رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا ،وارڈنز ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور بدتمیزی کرتا تھا تاہم اسے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا ۔