ملتان (سٹاف رپورٹر) حرف و صوت کی حرمت شعراء کرام کی فطرت کا وہ خاصہ ہے جو انہیں معاشرے میں ممتاز کرتا ہے، معاشرتی حالات و واقعات نظم و غزل اور دیگر اصناف سخن میں ڈھال کر شاعر فکر و نظر کے دریچے واکرتے ہوئے ادب کی خدمت کا فریضہ خوب ادا کررہا ہے، ان خیالات کا اظہار شاعر اقبال ارشد نے’’ایک شام اعتبار ساجد کے نام‘‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کے مہمان خصوصی اعتبار ساجد تھے جبکہ مقامی شعراء کرام میں پروفیسر قیصر ہاشمی، رضی الدین رضی، مہر اجمل خاموش، رائو وحید اسد، راجا کوثر سعیدی، محمد نعیم کاظمی،مہارانی شمیم، ڈاکٹر حنا شیخ، ظفر اللہ ظفر مظفر گڑھ، پروفیسر عبدالواحد ندیم، ڈاکٹر شوذب کاظمی، شہباز منیر شامل تھے،اس موقع پر شعراءاقبال ارشد، اعتبار ساجد، ڈاکٹر شوذب کاظمی، محمد نعیم کاظمی، پروفیسر قیصر ہاشمی، رضی الدین رضی، ڈاکٹر مقبول گیلانی، ڈاکٹرمحمد علی، اشعر حسن کامران، پروفیسر عبدالواحد نعیم، شہباز منیر، مہر اجمل خاموش، راجا کوثر سعیدی، اشرف جاوید، احمد مسعود قریشی، مامون طاہر رانا، رائو وحید اسد، پروفیسر عدیل احمد، سلیم قاسط، اشتیاق احمد شاہد، سمیر گل، لقمان ناصر، ڈاکٹر حنا شیخ، مہارانی شمیم، مہر غفاری لک، نعمان قادر، شگفتہ مرشد قریشی نے کلام پیش کیا۔