• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کیلئے امریکا کو آگاہ کردیا: امریکی میڈیا

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کےلیے پوری طرح تیار ہے۔ اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو دے دی ہے۔

امریکی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر فوری ردعمل کے طور پر عراق میں امریکی سائٹس پر حملہ کرسکتا ہے۔

صورتحال کے پیش نظر امریکا نے عراق میں امریکی سفارت خانہ جزوی طور پر خالی کروانے کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ دفاع نے فوجی خاندان کے اہل خانہ کو رضاکارانہ طور پر مشرق وسطیٰ چھوڑ نے کا اختیار دیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عراق، بحرین، کویت، عراقی کردستان کے شہر اربیل سے اضافی سفارتی عملےکوبلایا جارہا ہے۔

امریکی وزیرِدفاع نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اہلکاروں کےاہلخانہ کو امریکا واپسی کی اجازت دیدی ہے۔

سینٹکام کمانڈرجنرل مائیکل کوریلانےکشیدگی کےباعث آج سینیٹ کمیٹی میں اپنی بریفنگ ملتوی کردی ہے۔

محکمہ خارجہ نےکشیدگی کےسبب اضافی عملےکے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کر دی۔

ایک امریکی عہدےدار نے بتایا ہے کہ امریکی اقدام عراق کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق نہیں ہے۔

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینگے، ٹرمپ

امریکی فوجیوں کے انخلا کے سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے اہلکاروں کو نکالا جا رہا ہے کہ کیونکہ یہ ایک خطرناک جگہ بن سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید کم ہے کہ ایران جوہری معاہدے میں یورینیم کی افزودگی روکنے پر راضی ہو جائے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید