گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)معمولی تلخ کلامی پر 2افراد نے 22سالہ نوجوان کو مار مار کر ادھوا کر دیا ، گلزار کالونی کا رہائشی 22سالہ زبیر احمد گلی میں کھڑا تھا کہ اسکی گلی کے دو اوباش نوجوان فاخر علی اور محمدمعظم سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر فاخر نے سر میں اینٹ مار کرزبیر احمد کوزخمی کر دیا ،جسے طبی امد ادکیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔