• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید ہاشمی کے انکشافات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، ندیم نصرت

لندن (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ لندن کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے انکشافات کو پاکستان کی حالیہ سیاسی تاریخ کے تناظرمیں سب سے اہم اور انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہاشمی کے انکشافات کی روشنی میں عدالتی تحقیقات کرائی جائے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہا کہ مخدوم جاوید نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انہیں خود بتایا ہے کہ ’’چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے میری ڈیل ہوگئی ہے، جوڈیشل مارشل لاء لگا کر فوج کی مدد سے تحریک انصاف کو الیکشن میں کامیاب کرا دیا جائے گا‘‘۔ ندیم نصرت نے کہا کہ مخدوم جاوید ہاشمی کے انکشافات، پاکستان کی حالیہ سیاسی تاریخ کے تناظر میں پاناما لیکس سمیت دیگر معاملات سے زیادہ بڑے اور اہم ہیں، جاوید ہاشمی نے جن معاملات کا انکشاف کیا ہے وہ انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں۔ ندیم نصرت نے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ ان انکشافات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے، عمران خان اور اس وقت کے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔
تازہ ترین