گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) پی ایم اے گوجرانوالہ کے صدر ڈاکٹر لیاقت ضیاء کی کال پر سینئر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر روبینہ انور پر تشدد کے خلاف آج تمام ڈاکٹرز گیارہ بجے مکمل ہڑتال کریں گے اور سول ہسپتال سے ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل سٹاف کی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔