ڈیرہ غازی خان ( نمائندہ جنگ ) کرپشن کیس میں گرفتار ریونیو آفیسر سروس سنٹر لیہ رانا عبدالستار کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ملزم کو چار جنوری کے روز سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا جائیگا ،سر کل آفیسر اینٹی کرپشن مجیب خان نے بتایا کہ ملزم کو چار روزقبل دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں شکایات پر لیہ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔