• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگ وار ملزم شہاب بلوچ عرف شابو گرفتار

Lyari Gang War Accused Identified As Shihab Baloch Alias Shabu
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی کے علاقے لیاری سنگولین سے گینگ وار ملزم شہاب بلوچ عرف شابو کو گرفتارکرلیا۔ پرانی سبزی منڈی میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ مختلف کارروائیوں میں تین افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سنگولین وچھانی محلے میں سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار ملزم شہاب بلوچ عرف شابو کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم شہاب بلوچ کا عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔ملزم انٹیلی جنس افسر پرویز سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے ساتھی میما ،اکبر ڈکیت اور یارو فرارہوگئے۔

پرانی سبزی منڈی میں پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا ۔ اس دوران پولیس سے مقابلے میں منشیات فروش درویش گروپ کا کارندہ علی بھائی عرف ملا آلاتی مارا گیا ۔ ملزم سیکورٹی اہلکار سمیت پانچ افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

گلبہار کے علاقے سے پولیس نے ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔ نیشنل ہائی وے خیرپور اکنامک زون کے قریب بھی مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان پولیس اہلکاروں پر حملے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔
تازہ ترین