ملتان (سٹاف رپورٹر) کالا منڈی میں زہریلی شراب پینے سے 2افراد کی حالت نازک،نشتر منتقل کردیاگیا ،تفصیل کے مطابق کالامنڈی کے رہائشی 50 سالہ وسیم قریشی اور سورج میانی کے20 سالہ جاوید نے شراب پی ،جس کے باعث دونوں کی حالت خراب ہوگئی،اس کے باعث ان کو نشتر منتقل کردیا گیا ہے،معلوم ہوا ہے کہ وسیم قریشی نے شراب ابدالی روڈ پر واقع ایک ہوٹل سے لی تھی،جبکہ جاوید نےرضا آباد سے شراب خریدی تھی،جسے پی کر ان کی حالت خراب ہوئی ، دونوں متاثرین کو نشتر میں داخل کروایا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔