ملتان (سٹاف رپورٹر) ن لیگ لیبر ونگ (شعبہ خواتین) ملتان ڈویژن کی آرگنائزر سمیرا اقبال خان نے عافیہ کنول کو مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ (شعبہ خواتین) ملتان ڈویژن کی سینئر نائب صدر نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا اور عافیہ کنول کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلع ملتان ٗ ضلع خانیوال ٗ ضلع وہاڑی اور ضلع لودھراں میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر متحد کریں ۔