صوابی( نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ ناظم صوابی امیرا لرحمن نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی اے ڈی پی فنڈ سے دس لاکھ روپے کی لاگت سے گوہاٹی کرکٹ گرائونڈ صوابی میں سمیع الرحمن کرکٹ اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق محمد کے علاوہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئر مین عبداللہ خان ، سب انجینئر سی این ڈبلیو صوابی طارق خان اور کرکٹ کی مختلف ٹیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس اکیڈمی پر دس لاکھ روپے لاگت آئے گی اور دو مہینوں کے اندر اندر مکمل کیا جائیگا اس اکیڈمی میں نوجوان کھلاڑیوں کی تر بیت کا مکمل اہتمام کیا جائیگا نوجوان کھلاڑیوں کی تر بیت کے لئے اس میں پانچ پیچز بنائے گئے ہیں ۔