• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے ‘محمد ایوب خان

مردان ( نمائندہ جنگ) تحصیل ناظم محمد ایوب خان نے کہاہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے ٹی ایم اے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ تحصیل کونسل کے ترقیاتی فنڈ سے شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جس کی تکمیل سے عوامی مسائل میں کمی آئے گی۔وہ گڑھی کپورہ میں شامکو تا جبہ سڑک کی افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب سے تحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب ،تحصیل کونسلر فدا خان اور مولانا محمد امین جان نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین