• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،بلدیہ شیخوپورہ کے فعال ہوتے ہی پہلے روز دفاتر کا تنازعہ کھڑا ہوگیا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) ضلع کونسل شیخوپورہ اور بلدیہ شیخوپورہ کے فعال ہوتے ہی پہلے روز دفاتر کا تنازع کھڑا ہوگیا ہے،   حکومت پنجاب نے جن اداروں کے درمیان اس تنازعہ کے حل کیلئے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو بلدیہ شیخوپورہ اور ضلع کونسل کا ریکارڈ اور دونوں اداروں کے باہمی دفاتر کے تبادلہ کی قرار دادیں دیکھ کر اس کا فیصلہ کرے گی، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور نے عندیہ دیا ہے کہ صوبائی حکومت کی کمیٹی جو فیصلہ کرے گی وہ اسے من و عن تسلیم کریں گے۔
تازہ ترین