شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)چیئرمین الیکشن بورڈ رانا شفیق خان ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ہوگئی ہے اور بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد دو ہوگئی ہے جن میں جنر ل سیکرٹری لیاقت علی اور جوائنٹ سیکرٹری رانا آفتاب اقبال شامل ہیں