• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس ٹورنامنٹس میں بڑے ناموں کو بدترین شکست کا سامنا

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ میں جاری آکلینڈ اوپن ٹینس میںسنگلز کے کوارٹر فائنل میں لورین ڈیوس،جولیا گورجیس،یلینا اوستاپینکو اور اینا کونجو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ جمعرات کو ہونے والے کوارٹر فائنل مقابلوں میں  امریکا کی لورین ڈیوس نے جمہوریہ چیک کی باربورا اسٹرائکووا کو،جرمنی کی جو لیا گورجیس نے ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی، لٹویا کی یلینا اوستاپینکو نے امریکا کی میڈیسن برینگلز اور کروشیا کی اینا کونجو نے جاپان کی نومی اوساکاکو زیر کیا ۔اسی طرح اثناء آسٹریلیا میں جاری برسبین اوپن انٹرنیشنل میں جمعرات کو سنگلز کے کوارٹر فائنل میں کیرولینا پلسکووا، گاربائن مگاروزا،ایلینا سیوتلانہ اور الیزے کورنیٹ نے اپنے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے اطالوی کھلاڑی روبرٹا ونسی، اسپین کی گاربائن مگاروزا نے روس کی سیوتلانا کزنٹسیوا،یوکرائن کی ایلینا سیوتلانا نے جرمنی کی انجلیک کربر جبکہ فرانس کی الیزے کورنیٹ نے سلواکیہ کی ڈومینیکا سبلوکووا کوشکست دی۔ برسبین انٹرنیشنل میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں گریگور دمتروف نے نکولس ماہوت کو 6-2،6-4،ڈومینک تھائم نے سیم گروتھ کو 7-6،6-3،کینیڈا کے مائلوس رائونک نے ڈیاگو شوارٹزمین کو 6-3،6-2جبکہ رافیل نڈال نے مشچا زیوریو کو 6-1،6-1سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
تازہ ترین