جوہی(نامہ نگار)سردیوں کے ساتھ ہی دادو، جوہی،میہڑ، کے این شاہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سیتاروڈ،پاٹ شریف، کلری،خداآباد، فلجی اسٹیشن سمیت ضلع بھر میںگیس کا بحران پیدا ہوگیا ہے جس سے گھریلو صارفین ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ سیتاروڈ سمیت 100سے زائد مختلف دیہات میں ایک ماہ سے گیس کی مکمل بندش سے تنگ شہریوں نے سیتاروڈ سے دادو تک 40کلومیٹر تک کا لانگ مارچ کر کے ہاتھوں میں بینر اٹھا کر ایس ایس پی چونک انڈس ہائی وے پر ٹائر چلا ئے اور دھرنا دیکر سوئی گیس انتظامیہ کیخلاف سخت نعرےبازی کی جس سے ٹریفک جام ہوگیا اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر پڑا۔ مظاہرین نے حکومت سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور دادو کی سوئی گیس انتظامیہ کیخلاف کارروائی کر کے سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔