پشاور(کامرس رپورٹر) کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکےدفتر میں فیڈریشن آف پاکستان چمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسڑی کے نومنتخب نائب صدر رشید احمد پراچہ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم پی اے ضیا اللہ خان بنگش ،پیر سید سعد اللہ شاہ،انجینئر سید فائق شاہ،کینٹ بورڈ کےچیئر مین اسد جاوید ، پی ٹی آئی کے کوہاٹ کے رہنما طاہر نبی، سوشل میڈیا انچارج محمد اعجاز، ذوالفقار شاہ،ظاہر خان بنگش، کوہاٹ میڈیکل سنٹر کے عابد امین خٹک نے شرکت کی اس موقع پر ضیا اللہ خان بنگش نے کہا کہ ہم حافظ رشید احمد پراچہ کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ ان کی یہ سیٹ پورے صوبے کی صدارت ہے اور یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ کوئی بندہ کوہاٹ سے اس سیٹ کیلئے منتخب ہوا ہے سید سعد اللہ شاہ اور انجینئر سید فائق شاہ نے بھی حافظ رشید کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے رشید احمد پراچہ نے تاجر برادری سے التجا کی کہ ملکی سطح پر فیڈرل بجٹ کیلئے سفارشات 16 جنوری 2017 تک فیڈریشن ریجنل آفس یا ہیڈ آفس کو پہنچا دیں۔