لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین قومی کشمیر کمیٹی و جمعیت العلماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا گزشتہ روز آپریشن ہوا، ماڈل ٹائون کے نجی ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مولانا فضل الرحمان کا کامیاب آپریشن کر کے پتہ نکال دیا ہے اب مولانا فضل الرحمان روبصحت ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں ایک ہفتہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو ایک ماہ قبل بھی ڈاکٹروں نے پتے کے آپریشن کا مشورہ دیا تھا اور پتہ نکالنے کے لئے آپریشن تھیٹر میں لے گئے مگر مولانا فضل الرحمان کا بلڈ پریشر نارمل نہ ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے ان کا آپریشن موخر کر دیا تھا۔ مولانا فضل الرحمان کو دوبارہ تکلیف ہونے پر ہسپتال میں داخل کر کے ڈاکٹروں نے ان کا آپریشن کر کے پتہ نکال دیا ہے۔