• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران شیخوپورہ کا نوتعمیر شدہ پھاٹک نہ کھولنے کیخلاف احتجاج

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)انجمن تاجران نے صدر کی قیادت میں گوجرانوالہ روڈ کے نوتعمیر شدہ پھاٹک کو کھولے نہ جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا ، مظاہرین نے سخت نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ پھاٹک کو فوری طور پر کھول کر تاجروں کے ہونیوالے کاروباری نقصان کا ازالہ کیا جائے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیٹھ آصف نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تعمیراتی اداروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث گوجرانوالہ روڈ انڈر بائی پاس کا منصوبہ بے جا طوالت کا شکار ہوا ۔ اگر ہمارے مطالبہ کو سنجیدگی سے نہ لیا تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے، دریں انتظامیہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ پھاٹک کی تعمیر کا کام مکمل ہوگیا ہے جس کو فنی معائنہ کے بعد چند روز کے بعد کھول دیا جائے گا۔
تازہ ترین