• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: بغیر لاک کھڑی موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے شام تک درجنوں موٹر سائیکلیں سوئے مار کر پنکچر کئے جانے کا ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے سختی سے نوٹس لیا ہے اور متعلقہ افسران ، تھانہ انچارجز اور اہلکاروں کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ بغیر لاک کے کھڑی ہوئی موٹر سائیکلیں اپنی تحویل میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں ، موٹر سائیکلیں پنکچر کئے جانے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط رابطوں کے باعث سکھر میں مثالی امن کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کا بھی بڑی حد تک خاتمہ ممکن ہوا ہے اور عوام میں پولیس کا اعتماد بحال ہوا ہے، عوام سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور مارکیٹوں، گھروں، دکانوں کے آگے اپنی گاڑیاں بغیر لاک کے کھڑی نہ کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وہ اپنے دفتر میں پولیس افسران اور تھانہ انچارجز سے بات چیت کررہے تھے۔ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے کہا کہ سکھر پولیس نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض بہتر انداز میں ادا کرتے ہوئے نہ صرف اغوا برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں کا خاتمہ کیا بلکہ چوری، ڈکیتی، لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم، منشیات، جوا، کے اڈوں اور معاشرتی برائیوں کا قلع قمع کرنے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
تازہ ترین