• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں15کروڑ سے خادم پنجاب بحریہ ماڈل کالج بنے گا

لاہور(خصوصی رپورٹر)گوادر صوبہ بلوچستان میں پنجاب حکومت پاکستان نیوی کے تعاون سے 15کروڑ روپے کی لاگت سےـ" خادم پنجاب بحریہ ماڈل کالج" کا قیام عمل میں لا رہی ہے۔ اس کالج میں تقریبا 1500 بچے اور بچیوں کو تعلیم کی سہولت میسر ہوگی۔ اکتوبر 2017 میں داخلوں کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ پاکستان میرین اکیڈمی یونیورسٹی لیول پر" میری ٹائم آگاہی مہمـ" کا آغازبھی کر رہی ہے۔ اس امر کا اظہار پاکستان میرین اکیڈمی کراچی کے کمانڈنٹ کموڈور اکبر نقی نے  لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید سے ان کے آفس ٹائون ہال میں ملاقات کے دوران کیاایوان اقبال میں منعقد ہونے والے سیمینارمیں" سی پیک ـ"کی اہمیت اجاگر کی جائے گی ۔ اور اس ضمن میں پاکستان میرین اکیڈمی کے کردار پر تفصیلاً روشنی ڈالی جائے گی۔ اکبر نقی نے مزید بتایا کہ میرین اکیڈمی پاکستان کا واحد پبلک انسٹی ٹیوٹ ہے جو ورلڈ میری ٹائم یونیورسٹی سویڈن کی ریجنل برانچ ہے۔ اور آئی ایم او(انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن) اقوام متحدہ کے کورسز کرواتا ہے ۔کمانڈنٹ نے مزید بتایا کہ اس وقت اکیڈمی کے 65%کیڈٹس کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔لارڈ میئرمیٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے پاکستان میرین اکیڈمی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے گوادر میں تعلیم کو عام کرنے کے سلسلے میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔  
تازہ ترین