• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب ایران کشیدگی مسلم امہ کے مفاد میں نہیں ،چوہدری شجاعت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی موجودہ صورتحال میں مسلم امہ کے مفاد میں نہیں ہے۔ وزیراعظم کشیدگی ختم کرانے کیلئے پیشرفت کریں ،متفقہ لائحہ عمل کیلئے اے پی سی بلائی جائے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ امت مسلمہ اس وقت ایک بحران کی حالت میں ہے اور ایسے وقت میں دو مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی ساری امت میں بے چینی بڑھانے کا سبب بن گئی ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب، ایران کے مابین کشیدگی کو ختم کرانے کیلئے پیش رفت کریں اور اس سلسلہ میں فوراً آل پارٹیز کانفرنس منعقد کر کے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو اسلامی ممالک میں کشیدگی ختم ہونی چاہئے اس سے خطہ پرسکون ہو گا اور ہم آہنگی بڑھے گی۔
تازہ ترین