• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی قصور آمدجناح اسپتال لاہور میں جاں بحق ہونیوالی خاتون کے لواحقین سے ملاقات

قصور ( جنگ  نیوز) پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف جناح اسپتال لاہورمیں ٹھنڈےفرش پر جاں بحق ہونےوالی مریضہ کےگھرقصورپہنچ گئے،مریضہ کے لواحقین کو 10لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا اورکہاکہ غفلت اورکوتاہی کے ذ مہ دار سزا سے بچ نہیں پائیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی قصورکےعلاقے ٹبی کمبوہاں آمد،جناح اسپتال لاہور میں جاں بحق ہونےوالی زہرا بی بی کے گھرگئے، لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار ،دلاسہ دیااور 10 لاکھ روپےمالی امدادکا چیک حوالےکیا، شہباز شریف خاصےرنجیدہ نظرآئے، کہتےہیں کہ واقعےپرجو دکھ ہوا،الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا،بے حسی کا مظاہر ہ کرنے والےمسیحاکہلانے کے حق دار نہیں، کسی وزیراعلیٰ ،افسریا وزیر کی والدہ ہوتی تو دیکھتا،ایسا سلوک کیسے ہوتا ،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ مریضہ کو4اسپتالوں کے چکر لگوائے گئےلیکن کسی نے علاج پر توجہ نہ دی ۔
تازہ ترین