صوابی( نمائندہ جنگ)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے دور سے پہلے گزری حکومتوں میں خاص کر عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا اور خصوصاً ضلع صوابی کو محرومیوں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع گاڑہ کا خیل میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس میں اے این پی کے سید احمد ، باچا احمد ، خیر احمدکے علاوہ سید رحمٰن کاکا ، انور علی ، نور محمد ، فضل محمد ، سلطان روم ، محمد خان ، سرتاج اور دیگر نے خاندانوں اور دوستوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے موضع گاڑ ہ کاخیل میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے قیام کاا علان کر تے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعلیم اور صحت پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوابی کی پسماندگی کی ذمہ دار اے این پی ہی ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے سابقہ دور میں دریائے سندھ کے پانی کو چھین کر غازی بھروتاپراجیکٹ کے لئے پانی کا رُخ موڑ کر عوام کو شدید مشکلات میں دھکیل دیا