ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کو پسٹل اور گولیاں سمیت گرفتارکرلیا،،جہانیاں کا رہائشی حکیم حمداللہ سلیمانی اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ جدہ روانگی کےلئے ملتان ایئرپورٹ پر آیا ،حکیم حمداللہ سلیمانی نجی ائرلائن کی فلائٹ کیو آر 619 پرعمر ہ ادائیگی کےلئے جدہ جانے والی فلائٹ پر سوار ہونے کےلئے موجود تھا ،مسافر سے جانچ پڑتال کے دوران 30 بور پسٹل 14 گولیاں اور دو میگزین پکڑےگئے،اے ایس ایف نے مسافر حکیم حمداللہ کی بیوی اور بیٹے کو بھی حراست میں کر تحقیقات شروع کردی،مسافر حکیم حمد اللہ کے مطابق اس کا پسٹل لائسنس یافتہ ہے اور وہ غلطی سے اسے اپنے ہمراہ لے آیا۔