ملتان،اسلام آباد،کبیروالا(سٹاف رپورٹر،ایجنسیاں، نامہ نگار)ملتان اورگردونواح میں سردی کی شدت بڑھنے سے شہری گھروں میں محصورہوکررہ گئے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے اس کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے،مری ،کاغان ،سوات،چترال،آزاد کشمیر اور شمالی علاقوں میں سیاحوں کے رش کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا،خشک میوہ جات اورمچھلی فروشوں کی چاندی ، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ،بارش اور برفباری کے بعد ملک میں سردی کی لہرجاری ہے،سکردو میں درجہ حرارت منفی11تک گر گیا،سیاح گاڑیوں میں جم گئے قلات اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 9سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،مری ،کاغان ،سوات،چترال،آزاد کشمیر اور شمالی علاقوں میں سیاحوں کا رش،ٹریفک جام معمول بن گیا۔کبیروالا میں بھی آج صبح سے دھند کا راج رہا ہے۔اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گی ہے۔ملتان و نواح میں دن بھر ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ گزشتہ روز صبح کے وقت نواحی علاقوں میں دھند بھی موجود رہی ، نواحی علاقوں سے آنے والی ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک کی روانی سست رہی ۔ سردی کی شدت بڑھنے سےشہری گھروں میں محصور ہو کررہ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے ، ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ چندروز جاری رہے گا۔بارش اور برفباری کے بعدسکردو میں درجہ حرارت منفی11تک گر گیا جس سے سیاح گاڑیوں میں ہی جم گئے ،ہفتہ وار تعطیلات کے باعث مری ،کاغان ،سوات،چترال،آزاد کشمیر اور شمالی علاقوں میں سیاحوں کے رش کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا،مچھلی فروشوں کی چاندی ، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے،کشمیر،گلگت بلتستان میں ہر جگہ برف ہی برف ہے جبکہ مالم جبہ میں ساڑھے چار، کالام میں ڈھائی ، وادی نیلم ،گلیات اور مری میں دو فٹ برف باری ہو ئی ہے،سکردو میں درجہ حرارت منفی گیارہ تک گرگیا، قلات اورکوئٹہ میں منفی9سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب کے بعض شہروں میں ایک روز پہلے ہونیوالی بارش کے بعد سردی اور بڑھ گئی،ملکہ کوہسار مری میں تو برفباری نے سیاحوں کے مزے ہی کرادیئے،راستے بند ہونے کے باوجود برفباری کے شوقین بڑی تعداد میں مری پہنچے، مری ایوبیہ اور نتھیا گلی کے راستوں پر برف باری کے بعد پھسلن سے سیاحوں کو کئی کئی گھنٹے اپنی گاڑیوں میں گزارنے پڑے۔انتظامیہ نے سیاحوں کی سہولت کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے،مری میں برف باری کا سلسلہ دو روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔آزاد کشمیر کی وادیاں بھی برف سے ڈھک جانے کے بعد مزید دلکش مناظر پیش کررہی ہیں۔ضلع استور اور اس کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والابرفباری کاسلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث جہاںسردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہاں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ،برف باری کا سلسلہ جاری رہاتوشاہراہ استور کے علاوہ ضلع استور کی تمام رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ضلع استور میں درجہ حرارت منفی 7 ،سکردو منفی 8 ، غذر منفی 7 ،ہنزہ نگر منفی 8 ،گانچھے منفی 9 جبکہ ضلع گلگت میں منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اورکزئی ایجنسی بھر میں دو سال بعد شدید برف باری کے باعث متعد د علاقوں کاکئی شاہراہیں بندہونے سے زمینی رابطہ کٹ گیااورعوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑ ا ۔ شوگراں میں بھی شدید برفباری کی وجہ سے ہوٹل مالکان کی چاندی ہوگئی ہے اور سیرو تفریح کیلئے آنے والے عوام سیاحت کے بجائے ہوٹل میں رہائش کو ترجیح دینے پر مجبور ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ٗ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔وادی نیلم میں حالیہ بارشیں برف باری لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بجلی اور ٹیلی مواصلات کا نظام بری طرح متاثرہوا۔