• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکو لورالائی نے 110فیصد اہداف حاصل کر لئے‘انجینئر رسد خان کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئر رحمت اللہ بلوچ کی خصوصی ہدایت پر کیسکولورالائی سرکل نے سپریٹنڈنگ انجینئر رسد خان کا کڑ کی سربراہی میں سرکل کے افسران اورکارکنوںکی انتھک محنت سے ماہ دسمبر میں صارفین سے بجلی بلوں کی مدمیں ریکوری کے 110فیصد اہداف حاصل کر لیئے ہیں جو کہ کیسکوکمپنی میں پہلی پوزیشن پر آنے والا آپریشن سرکل ہے ۔سپرنٹنڈنگ انجینئررسدخان کاکڑنے اس موقع پر کہا ہے کہ ماہ دسمبر میں 110 فیصد ریکوری اہداف حاصل کرنا لورالائی سرکل کی سطح پر تمام افسران اورسٹاف کے انتھک محنت اور مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران و ملازمین سرکل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مزید محنت سے کام کریں تا کہ کمپنی مزید ترقی کرسکے ۔
تازہ ترین