ڈڈیال(نمائندہ جنگ)وائس چیئرمین علماء و مشائخ کونسل صاحبزادہ فضل الحق ، آرگنائزر جماعت اہلسنت تحصیل کھوئی رٹہ ظفر اقبال غازی نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر چڑھوئی راجہ اصغر علی کی کتوں کے دنگل پر پابندی احسن اقدام ہے، یہی پیسہ نادار اور یتیم بچیوں کے جہیز پر صرف کیا جائے تو تو اس سے دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زمانہ جہالت میں جو قومیں جانوروں کو لڑایا کرتی تھیں وہ تباہ و برباد ہو گئیں،ڈپٹی کمشنر کوٹلی ، اے سی چڑھوئی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے ان شر پسندوں کو روک دیا ۔