• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے پانچ کروڑ کی گرانٹ جاری

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کینٹ کے ایریاز میں ترقیاتی کاموں کیلئے باقی پانچ کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کر دی گئی، چیئرمین پی ایچ اے اور رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے راولپنڈی کینٹ ایریاز میں ترقیاتی کاموں کیلئے 10کروڑ روپے وفاقی حکومت سے خصوصی گرانٹ دلوانے کا اعلان کیا تھا جن میں سے پانچ کروڑ روپے پہلے ہی راولپنڈی کینٹ بورڈ کو جاری ہو گئے تھے مگر پانچ کروڑ روپے کی رقم بقایا تھی ، دس کروڑ روپے کی اس گرانٹ سے تمام منتخب ممبران کی طرف سے دی گئی سکیموں پر ہر وارڈمیں ایک ایک کروڑ روپے کے ترقیاتی کام ہونے تھے ، پہلے جاری ہونے والی پانچ کروڑ روپے کی رقم سے دس وارڈز میں پچاس ، پچاس لاکھ روپے کی سکیموں پر کام مکمل ہو چکے ہیں ، اب مزید پانچ کروڑ روپے جاری ہونے کے بعد ترقیاتی کام شروع کرنے کیلئے کنٹریکٹرز کو ورک آرڈرز کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے، کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق منتخب ممبران کی طرف سے دی گئی سکیموں کے نہ صرف پہلے ٹینڈرز ہو گئے تھے بلکہ کنٹریکٹرز کو کام بھی الاٹ ہو گئے تھے مگر فنڈز کی عدم فراہم کے باعث ورک آر ڈر جاری نہیں ہو سکے تھے اب ورک آرڈر بھی جاری کر دیئے گئے ہیں آئندہ ایک دور وز میں گلیوں ، نالیوں اور سیوریج کی سکیموں پر باقاعدہ کام شروع ہو جائیگا۔
تازہ ترین