شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )نواحی گاؤں بلہڑکے میں دوسری جماعت کے طالبعلم کو پانچ نوجوان سکول کے راستے سے زبردستی اغواء کرکے کماد کے گھنے کھیتوں میں لے گئے اور اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا ،بتایا گیا ہے کہ سات سالہ لڑکا سکول سے واپس نہ آیا تو اس کے والد اور رشتہ داروں نے اس کی تلاش شروع کردی تو وہ کماد کے گھنے کھیتوں سے ملا لوگوں کو دیکھ کر ملزمان بھاگ گئے بھکھی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔