سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ نے نوجوان کو قتل کرنے والی سوتیلی ماں کو عمر قید جبکہ اسکے آشنا کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ۔ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ یوسف اوجلہ نے طالبعلم وقاص ولد شمس دین کے قتل کے مقدمہ میں ملوث اسکی سوتیلی ماں روبینہ عرف سونا کو25سال بامشقت جبکہ اسکے آشنا آصف عرف آصو کو سزائے موت کا حکم سنادیا۔ ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے مقتول کے ورثا کو معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ کے ملزما ن نے تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ میں26-11-2015کو طالبعلم وقاصکو قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ وقاص کو اپنی سوتیلی ماں کے معاشقے کا علم ہو گیا تھا جس وجہ سے اسکی سوتیلی ماں نے اپنے آشنا سے ملکر اسے قتل کردیا۔