• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان آج متوقع

Women Teams New Head Coach Announce Today
پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے باسط علی کی جگہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان آج (منگل) متوقع ہے،جبکہ باسط علی کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے بحال کئے جانے کا امکان ہے۔

نئے ہیڈ کوچ کے لئے صبیح اظہر اور شاہد انور کے درمیان مقابلہ ہے۔ایسے میںکراچی میں قومی ویمن ٹیم کی ورلڈکپ کوالیفائر کی تیاریاںجاری ہیں،ہیڈ کوچ نہ ہو نے سے کھلاڑیوں مشکلات کا سامناہے۔

باسط علی کو فارغ کرنے کے بعد پی سی بی نے اب تک ہیڈکوچ مقرر نہیں کیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں خواتین کھلاڑی خود ایک دوسرے کو پریکٹس کرا رہی ہیں ۔کپتان ثناء میر کا کہنا ہے کہ اکیلا اسسٹنٹ کوچ کیمپ نہیں سنبھال سکتا۔بڑا ایونٹ ہے ہیڈ کوچ ہونا ضروری ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے باسط علی کے ساتھ بیٹنگ کنسلٹنٹ اعظم خان کو بھی فارغ کردیا ہے۔
تازہ ترین