• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عافیہ کی ناحق قید پر قومی اور عالمی ضمیر خاموش ہے، ناصر اقبال

لندن (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، مرکزی چیف آرگنائزر میاں محمد سعید کھوکھر، آرگنائزر رابعہ رحمٰن، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدور ندیم اشرف، تنویر خان، میاں زاہد لطیف، سلمان پرویز، ناصر چوہان ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی، صدر مدینہ منورہ سرفراز خان نیازی اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ اگر ریاست ماں ہے تو پھر اُس کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی ناحق قید میں کیوں ہے۔ اس کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا مگر قومی اور عالمی ضمیر خاموش رہا۔ جس ماں کی بیگناہ، بیمار اور بے بس بیٹی غیروں کے چنگل میں قید ہو وہ خاموش نہیں رہ سکتی۔ ہم امید کرتے ہیں 2017ء ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی آبرومندانہ رہائی اور وطن واپسی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی حفاظت کیلئے دوررس اصلاحات کاسال ہوگا۔ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ کی طویل قید انسانیت پرکاری ضرب ہے۔ اوباما تاریخ میں زندہ رہ سکتے ہیں اگر وہ جاتے جاتے اپنے ہاتھوں سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا واحد اچھا کام کردیں۔ وہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ محمد ناصر اقبال خان، میاں محمد سعید کھوکھر اور رابعہ رحمٰن نے مزید کہا کہ فوزیہ صدیقی نے بار بارقومی اور عالمی ضمیر کو جھنجوڑا ہے، قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی ہماری دعائوں اور وفائوں کا محور ہیں۔ حیوانوں کے حقوق کیلئے آسمان سر پر اٹھانے والے ڈاکٹر عافیہ کے انسانی حقوق کچلے جانے پر کیوں خاموش رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر طبقہ ڈاکٹر عافیہ کی فوری رہائی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرے۔ اگر پاکستان کے ارباب اقتدار سچائی، درد اور خلوص کے ساتھ سفارتی سطح پر اوباما سے سے رابطہ کریں تو یقیناً وہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کاحکم دے سکتے ہیں۔
تازہ ترین