• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ آنے والے تمام تارکین وطن کی دوبارہ جانچ پڑتال کا مطالبہ

برلن (نیوز ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی اتحادی جماعت سی ایس یو کے نائب سربراہ اور یورپی پارلیمان کے رکن مانفریڈ ویبر نے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی ڈیٹا بیس کی مدد سے گزشتہ3برس کے دوران یورپ آنے والے ہر مہاجر کی ازسرنو جانچ پڑتال کی جائے۔ جرمن اخبار کے مطابق مانفریڈ ویبر نے یورپ میں سیکورٹی اور تارکین وطن کے بحران سے متعلق ایک10نکاتی منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔ اس منصوبے میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی ممالک کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ3برس کے دوران پناہ کی تلاش میں یورپ آنے والے تمام تارکین وطن کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے۔ مانفریڈ ویبر یورپی پارلیمان کے رکن بھی ہیں اور وہ اپنی تجاویز اگلے ہفتے یورپی پارلیمان کے اجلاس میں بحث کے لیے پیش کریں گے۔ اس منصوبے میں انہوں نے یہ تجویز بھی شامل کی ہے کہ تمام یورپی ممالک مہاجرین سے متعلق اعداد و شمار مرکزی سطح پر یکجا کریں اور یہ ریکارڈ یورپی پولیس ’’یورو پول‘‘ کے پاس موجود ہو اور اس ڈیٹا بیس میں ہر ملک کی سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے تیارہ کردہ خطرناک افراد کی فہرست بھی شامل کی جائے۔
تازہ ترین