گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم نے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی 717کنال سرکاری اراضی کے سکینڈل کے مرکزی کردار ڈپٹی کمشنر آفس کے 2اہلکاروں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ہونے والوں میں این ٹی او برانچ کے محمد صادق اور ذیشان علی شامل ہیں، انکوائری ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں 3 سرکاری ملازمین سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اشفاق احمد چودھری نے بتایا کہ ملزمان محکمہ مال کی ملی بھگت سے حکومت پنجاب کے سرکاری رقبہ 717کنال اراضی کو ہتھیانہ چاہتے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا۔