• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایٹمی پروجیکٹ تارا پور میں اسرائیلی ماہرین نے کام بند کردیا

کراچی( رپورٹ جاویدرشید) بھارتی ایٹمی پروجیکٹ تارا پور کے فیز تھری کا کام روک دیا گیا ہے۔ اطلاع ہے کہ بھارتی ایٹمی پروجیکٹ تارا کے فیز تھری میں کام کرنے والے تین سو سےزائد اسرائیلی ایٹمی ماہرین نے ان کے کام میں خلل ڈالنے کی وجہ سے کام روک دیا ہے۔ اسرائیلی ایٹمی ماہرین نے اپنے کام بند کرنے کے حوالےسے اپنے ملک کو آگاہ کردیا ہے جنگ کو معلوم ہواہے کہ بھارتی حکام کی اسرائیلی ایٹمی ماہرین کے کام بند کرنے سے دوڑیں لگ گئی ہیں۔ بھارتی حکام نے اس حوالے سے تارا پور جاکر اسرائیلی حکام سے بات چیت کی ہے کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی ایٹمی ماہرین نے کام کرنے سے منع کردیا ہے۔ جنگ کو معلوم ہوا ہے کہ اسرائیل اور بھارت کے درمیان ایٹمی معاہدوں سے کئی برس سے آپس کے تعلقات بہت اچھے چل رہے تھے گزشتہ روز ایک معمولی واقعہ کی وجہ سے اسرائیلی ماہرین نے اپنا کام بند کردیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ تارا پور کے ایک سینئر سائنس دان  ڈاکٹر اشوک دیر سنگ نے اسرائیلی حکام کے ساتھ شراب کے نشے میں غلط باتیں کی تھیں اسرائیلی ماہرین نے اس کا سخت نوٹس لیا ہے جس پر تارا پور ایٹمی پروجیکٹ کے حکام نے اسرائیلی حکام سے معافی مانگی ہےتاہم معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اطلاع ہے کہ اسرائیل سے آنے والے حکام کے بعد حالات معمول پر آجائیں گے۔ 
تازہ ترین