• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیج بہادر کو پلمبر بنانے کیخلاف اہلیہ نے آواز اٹھادی

Want Justice With My Husband Tej Bahadur Wife
بھارتی فوجی تیج بہادر کو بطور سزا پلمبر بنانےکےخلاف بیوی نے آوازاٹھادی ۔تیج بہادر کی اہلیہ شرمیلا کا کہنا ہے انہیں انصاف ملنا چاہیے ،روٹی مانگنا غلط تو نہیں ہے ، ان کے شوہر نے جو کیا ٹھیک کیا۔

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار تیج بہادر کو سوشل میڈیا پر اپنی ہی فوج کی پول کھولنے پر ایل اوسی ہٹا کر پلمبر کی ڈیوٹی پر لگادیا گیا ، تیج بہادر کا کہنا ہے کہ پلمبر کی ہی صحیح لیکن ڈیوٹی تو کرنی ہے منع نہیں کرسکتا، تحقیقات ہوں گی تو سب کھل کر سامنے آجائے گا۔

مگر بی ایس ایف کے سربراہ نے الٹا تیج بہادر کے خلاف ہی تحقیقات کا اعلان کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ تیج بہادر نے سرحد پر موبائل فون لے جاکر قوانین کی خلاف ورزی کی۔

تیج بہادر نے بہادری دکھاتے ہوئے ،ایل او سی پر تعینات اہلکاروں کو ملنے والے جلے ہوئے پراٹھوں،بنا پیاز اور تڑکے پیلی دال ساری دنیا کو دکھائی تھی۔

بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایندھن اورکھانےپینےکی چیزیں آدھی قیمت پرفوجی کیمپوں کے باہر بیچ دی جاتی ہیں ۔کیمپوں کےباہرشہریوں کی دکانوں پردال اورسبزیاں تک فروخت ہورہی ہیں۔
تازہ ترین