گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نوسربازچائے میں نشہ آور شے ملاکر دو شہریوں سے 20ہزار روپے اور موبائل فون لیکر فرار ہو گیا،حسن اور علی نامی شہری ہسپتال میں عزیز کی تیمارداری کیلئے آئے ہوئے تھے کہ ایک چائے فروش نے انہیں چائے میں نشہ آور دوا ملادی اوران سے 20ہزار روپے اور موبائل فون لیکر فرار ہو گیا۔